اسلام آباد پولیس کیلئے مزید بھرتیوں کا اعلان

چوروں اور ڈاکوؤں سےبرآمد شدہ 21 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی متعلقہ شہریوں کو واپس

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کے لیے مزید 1500 اہلکار بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 16 میں ماڈل تھانہ نون نئی عمارت میں منتقل ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے تھانے کی عمارت کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےشیخ رشید احمد نے جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیس کو مزید وسائل فراہم کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

شیخ رشید نے جرائم کی روک تھام  پرجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور وفاقی پولیس کی نفری بڑھانے کے ساتھ مزید کیمرے فراہم کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس میں مزید 1500 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے اور 1200 کیمروں کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔

تھانہ منتقلی کے موقع پر چوروں اور ڈاکوؤں سے برآمد شدہ 21 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی متعلقہ شہریوں کو واپس کردیا گیا۔

islamabad police

Tabool ads will show in this div