گوجرانوالہ:کورین بینڈ کےرُکن جنگکُک کی سالگرہ پررنگ میں بھنگ
گوجرانوالہ میں معروف جنوبی کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس رکن جنگکُک کی سالگرہ کی خوشیاں منائے جانے کے دوران رنگ میں بھنگ پڑگیا۔
جنگکُک اس معروف ترین بیڈ کے سب سے کم عمر رکن ہیں جو ہر سال یکم ستمبر کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ دنیا بھر میں بی ٹی ایس آرمی کے پرستاروں نے جنگکُک کو 24 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے اورانہیں سراہنے کیلئے خصوصی کوششیں کیں ۔
اسی حوالے سے پاکستان اور بھارت میں لگائے جانے والے بل بورڈز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش رہے۔ جہاں بھارتی شائقین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جنگکُک کے پوسٹرز بس شیلٹرزپرموجود رہیں وہین پاکستان میں موجود مداح بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
✨️???????? ???????? ??????? ✨️
Bus Shelter Billboard in Mumbai, India LOCATION : Mulund West Mumbai India DATE : 210829 - 210804 pic.twitter.com/oLvdD9vWPN — JUNGKOOK INDIA ?? | slow | (@Jungkook__INDIA) August 27, 2021
بینڈ کی ' گوجرانوالہ آرمی' نے بھی جنگکُک کا بل بورڈ لگاکر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی لیکن یہ خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب جماعت اسلامی کے رکن فرقان عزیز بٹ نے اسے چند گھنٹوں بعد ہی اتروادیا۔
this is so cutely designed too ?? https://t.co/b2aXlHxWc0
— javeria⁷ (@lifeisdynamite_) September 1, 2021
One of my deepest recent regrets is that I couldn’t take time out for a K-Pop dance competition I was invited to judge. Deep, deep regret. https://t.co/tQgzazfbvI
— Amber Rahim Shamsi (@AmberRShamsi) September 1, 2021
gujranwala soooo real for this https://t.co/QKZ3600BKo
— my name is not kajal (@colossalkajal) September 1, 2021
Yo bts army never fails to impress. never thought i’d see this here, i’m sorry for underestimating ?????? https://t.co/RRNNe5kyYQ
— blonde trash (@s0llicitus) September 1, 2021
فیس بک پر بل بورڈ اتارنے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فرقان عزیز نے دعویٰ کیا کہ جنگکُک جنگ ہم جنس پرستی کی حمایت کرتا ہے۔ فرقان نے مزید کہا کہ وہ عوامی شکایات کے باعث پوسٹر ہٹارہے ہیں۔
اس اقدام کیخلاف ٹوئٹر پرغم وغصے کا اظہار کرنے والے بی ٹی ایس شائقین نےخواہش کی کہ بینڈ کبھی پاکستان نہ آئے۔
I hope BTS will never come to PAKISTAN NEVER EVER
— Dan⁷ (@_BANGTAN_Bish) September 1, 2021
I hope BTS never notice or come to Pakistan .... It's for the better
— ⁷me 'support pinned ? (@BtsBeingItself) September 2, 2021
yeah i understand that. but to be honest as a pakistani myself, i think that, even though there are a lot of armies in pakistan, there are more people who would heavily disapprove of bts. it's a sad reality i know but it's the truth.
— swag (@pineapplehobii) September 2, 2021
بی ٹی ایس ارکان اکثر اپنے ظاہری حلیے کے باعث نفرت اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جاتے ہیں ، انہوں نے ایسے کئی تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیے ہیں۔ بینڈ کھلے عام ایشیائی نسل پرستی کی مذمت کرتا ہے۔
سال 2010 میں آغازکے بعد 2013 میں ڈیبیوکرنے والا دنیا بھرمیں مقبول یہ بینڈ سیول کے 7نوجوانوں پر مشتمل ہے جس کا نام ' بینگٹین بوائز' سے تبدیل کر کے 2017 میں بی ٹی ایس (بیونڈ دی سین) رکھا گیا۔ یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت کا ریکارڈ بنانے والا بینڈ ہے جس کے 20 ملین سے زیادہ البم فروخت ہوئے جبکہ ایک میوزک ویڈیوکو یوٹیوب پر ایک ارب سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
سال 2019 میں ٹوئٹر پربی ٹی ایس بینڈ کے لیے پاکستان میں ایک ٹرینڈ ' بی ٹی ایس اورمحبت ' سامنے آیا تھا جس کی وجہ یہ بنی کہ بینڈ نے برازیل میں ایک کنسرٹ کے دوران گانے ' لو یورسیلف' پرپرفارم کرتے ہوئے اسکرین پرمتعدد زبانوں میں لفظ 'لو' لکھا دکھایا۔ اسی دوران اردو زبان ' محبت اورعشق' دیکھے جانے پرپاکستانی مداحوں نے اس ٹرینڈ کا آغازکیا۔
بی ٹی ایس نے پاکستان کی معروف برانڈ 'الکرم اسٹوڈیو' پراس البم کا کور ڈیزائن کاپی کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
پاکستان کے معروف گلوکارعاصم اظہرکورین بینڈ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں۔
I’d love to become the first Pakistani artist to collab with BTS ! Crossing cultures is always beautiful. K-pop is an example of that ?? also amazing edit ! https://t.co/pERHuviGVH
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 7, 2020
انٹرنیٹ صارفین نے بی ٹی ایس بینڈ کے نئے ٹریک ' ڈائنامیٹ' کے ساتھ مختلف گانوں کے مکسڈ ورژن بنا کرویڈیوز شیئرکی تھیں جن میں عاصم اظہرکا گانا 'سوہنیا' بھی شامل تھا۔عاصم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے حیرت انگیزقراردیا اور لکھا 'بین الثقافتی چیزیں ہمیشہ خوبصورت ہوتی ہیں جس کی ایک مثال کورین پاپ ہے۔ میں بی ٹی ایس کے ساتھ اشتراک کرنے والا پہلا پاکستانی فنکاربننا چاہوں گا' ۔