پنج شیر میں گھمسان کا رن،100 جنگجو جان سےگئے

طالبان کی قبضے کی کوشش میں مخالف ملیشیا حائل
Sep 02, 2021

طالبان کے کنٹرول سے باہر افغانستان کے واحد صوبے پنج شیر کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے طالبان کی مخلاف ملیشیا سے جنگ جاری ہے جس کے دوران اب تک دونوں جانب کے 100 سے زائد جنگجو موت کے گھاٹ اترچکے ہیں۔ پنج شير ميں جاری لڑائی میں طالبان کے ہاتھوں مزاحمت کاروں کے 2 اہم کمانڈر بھی مارے جاچکے ہیں جبکہ طالبان مخالف ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی کا دعویٰ ہے کہ طالبان کی پنج شير ميں پيش قدمی ناکام بنا دی گئی ہے۔ افغان نيوز ايجنسی کے مطابق لڑائی ميں اب تک 10 طالبان جنگجو جبکہ مغربی ميڈيا کے مطابق طرفین کے اب تک مجموعی طور پر 100 سے زيادہ جنگجو مارے جاچکے ہیں۔ پنج شير میں جاری لڑائی سے متعلق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مخالف ملیشیا کی مزید 11 چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان ميں نئی حکومت کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے جس کے لیے کابل میں تیاریاں جاری ہیں۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ افغانستان کی نئی کابینہ کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ ہوں گے۔

AFGHAN TALIBAN

Panjshir

Ahmed Masood

Tabool ads will show in this div