نئی دلی میں ہائی کمشنرعبدالباسط کی حریت رہنماؤں سےملاقات

Abdul Basit file vo 14-12 نئی دہلی : بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے حریت رہنماؤں سے ملاقات کی، ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں سشما سوراج کے دورہ پاکستان پر بات ہوئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشمیر کے حریت رہنماوں سے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے ملاقات کی، ملاقات نئی دہلی ہائی کمشین میں ہوئی۔ ملاقات میں کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے گفت گو کی، رپورٹس کے مطابق عبد الباسط کی حریت رہنماﺅں سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں حریت رہنماﺅں نے کشمیر کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں حریت رہنماﺅں نے عبد الباسط کو سید علی گیلانی کا پیغام پہنچایا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم رہے۔ سماء

Mirwaiz Umar Farooq

High Commission of Pakistan

Tabool ads will show in this div