کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان
Sep 02, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/KHI-WEATHER-02-09.mp4"][/video]

مون سون کے دوسرے اسپيل کے دوران کراچی ميں آج بروز جمعرات 2 ستمبر کو بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بدھ یکم ستمبر کو کہيں تيز تو کہيں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد شہر میں شدید حبس رہا۔ سب سے زيادہ بارش گلشن حديد ميں 12 ملی ميٹر ريکارڈ کی گئی۔ يونيورسٹی روڈ، آئی آئی چند ريگر روڈ، گلستان جوہر سميت کئی علاقوں ميں ہلکی کی بارش ہوئی۔

محکمہ موسميات نے ہفتے تک بارشوں کی پيشگوئی کی ہے۔ کراچی میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے قریب سمندر کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے باعث 4 ستمبر تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرمی بدستور رہے گی، جب کہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دوپہر میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمے کے مطابق 4 ستمبرسے موسم معمول پر آجائے گا۔ گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ بارشیں کم ہوئی ہیں۔ اس دفعہ اگست میں 65 فیصد بارشیں کم ہوئیں تاہم ستمبر کے وسط تک بارش کے دو اسپیل آنے کا بھی امکان ہے۔

Tabool ads will show in this div