لیگی اراکین پارلیمنٹ کے استعفیٰ پہلے ہی قيادت کے پاس ہيں،ایازصادق

شیخ رشید نہیں ہوں جن کوکچھ معلوم نہیں ہوتا

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کےاراکین پارلیمنٹ کے استعفیٰ پہلے ہی قيادت کے پاس ہيں۔

بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفیٰ پہلے ہی قيادت کے پاس ہيں اورجب نوازشریف کہيں گےتواسپيکراسمبلی کوجمع کروا دیں گے۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکمت عملی پرمن وعن عمل کیاجائےگا۔ملک میں سیاسی سرگرمیاں ہونی چاہیے اوراب موسم بہتر ہےاس لئے جلد سڑکوں پرہونگے۔

انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کا اللہ تعالی کو ہی علم ہے کہ اگلے انتخابات کب ہونگے۔میں شیخ رشید نہیں ہوں جن کوکچھ معلوم نہیں ہوتا اور وہ کہہ دیتے ہیں۔

ایازصادق نے واضح کیا کہ مریم نوازکی خاموشی کی کوئی وجہ نہیں ہے،ہرچيز کا ايک وقت ہوتا ہے۔ لیگی رہنما نے واضح کیا کہ سیاسی آدمی ہوں اورگالی گلوچ کرنے والے رہنماؤں کے علاوہ سب سے اچھے تعلقات ہيں۔

AYAZ SADIQ

Tabool ads will show in this div