پشاور : محرم الحرام سے قبل شہر میں دفعہ 144 نافذ

اسٹاف رپورٹ


پشاور : پشاور میں محرم الحرام سے قبل ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا اطلاق کل سے ہوگا، لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال، مساجد اور امام بارگاہوں پر وال چاکنگ پر بھی پابندی ہوگی۔


ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق شہر میں کل سے ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے مطابق اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر وال چاکنگ پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔


ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پشاور میں دھماکہ خیز مواد اور  تیزاب کی فروخت پر مکمل اور پیٹرول  کی بوتلوں میں فروخت پر پابندی ہوگی۔


دفعہ 144 کے تحت پشاور شہر میں اسلحہ کی نمائش اور گاڑیوں میں سیاہ شیشوں کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ سماء


 

میں

سے

ban

screening

sonia

photos

lookalike

Tabool ads will show in this div