لاہور: ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو پیٹرول دینےپر پابندی

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث فیصلہ کیا گیا

VACCINATION MUST FUEL Lhr AS LIVE 31-08

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یکم ستمبر سے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کيا ہے جس کے تحت پیٹرول، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس میں سروسز صرف ویکسینیڈ افراد کو ہی فراہم کی جائيں گی۔

فیصلہ پنجاب میں کرونا کے کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا۔ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کے مطابق وینٹی لیٹرز پر موجود تقریباً 70 فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی۔

تاہم، لاہور میں پیٹرول پمپز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی ایسا طریقہ کار موجود نہیں جس سے چیک کیا جا سکے کہ کس نے ویکسین لگوائی اور کس نے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ویکسین لگوا لی ہے تو سب نے ہاں میں جواب دیا۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے بھی 15ستمبر 2021 کے بعد کرونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت 15ستمبر2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15اکتوبر2021 تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

PETROL PUMP

COVID-19

Tabool ads will show in this div