کراچی کی تین یونین کونسلز کی حیثیت ختم کردی گئی
فیصلہ سندھ کابینہ کی منظوری سے کیا گیا
بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ حکومت نے کراچی کی تین یونین کونسلز کی حیثیت ختم کر دی۔
ڈسٹرکٹ کونسل کی 3یونین کونسل کیماڑی ضلع میں شامل کر دی گئیں جبکہ یوسی گابو پٹ، مواچھ اور لال بکھر یونین کمیٹیز بن گئیں۔
نوٹيفکيشن کے مطابق فيصلہ سندھ کابينہ کی منظوری سے کيا گيا۔