بےبی شارک:اقراء اوریاسرکا ابرارالحق کو بلاواسطہ جواب

ابرارالحق نے آج کل کی ماؤں پرتنقیدکی تھی
اسکرین گریب

دنیا بھر میں بچوں کا سب سے زیادہ سنا جانے والا' بے بی شارک ' حال ہی میں پاکستان میں کافی تنازع کھڑا کرنے کا باعث بنا لیکن اداکار یاسر حسین کی پوسٹ نے ثابت کیا کہ مائیں اپنے بچوں کیلئے اچھا ہی سوچتی ہیں۔

یاسرحسین اور اقراء نے گلوکار ابرارالحق کی ماؤں پرتنقید کا جواب انہیں اپنے بیٹے کبیرکو ' بے بی شارک' ہی سُنا کردیا ۔

ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف کی 3 سالہ کارکردگی کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے آج کل کی ماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزا کہا تھا کہ 'جب ہم بچے تھے تو ہمیں اپنی ماؤں سے کلمہ سننے کو ملتا تھا لیکن آج کے بچے کو ماں فون دے دیتی ہے اور اس پرلگاہوتا ہے 'بے بی شارک ڈو ڈو ڈوڈو، بے بی شارک '۔

یاسرنے انسٹا گرام پرکبیرکے ساتھ اقراء کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ بیٹے کو بچوں کا مقبول گانا ' بے بی شارک ' سنا رہی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں کبیرکو تلاوت سنائی جارہی ہے۔

یاسرنے ابرار کا نام لیے بغیر انہی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ، ' کبھی کسی ماں کو نہ پرکھیں کہ وہ بچے کو کیسے پالتی ہے، کیا سکھاتی ہے، کیا سناتی ہے۔ اگرمیں نے یہ سب پہلے دیکھ لیا ہوتا کہ ماں کا بچے کو پالنا کتنا مشکل ہے تو میں اپنی اماں سے کبھی آنکھ ملا کے بات بھی نہ کرپاتا'۔

اداکار نے لکھا ' ماں کا رتبہ بہت بڑا ہے، آج یا کل ۔۔ ہمیشہ ماں ماں ہے'۔

اس سے قل یاسر نے ابرارالحق کے بیان پرردعمل دینے والی نادیہ حسین کے بیان کی حمایت کی تھی۔

نادیہ نے اپنی ٹویٹ میں ابرار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا ، ' آپ نے ماں کی گود سے کلمہ سُنتے ُنتے ’نچ پنجابن‘ اور ’بِلّو کے گھر‘ تک کا سفر پتا نہیں کیسے طے کیا'۔

جواب میں یاسر نےانسٹااسٹوریز مِن نادیہ کا بیان شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا ' آپ نے تو گریبان سے ہی پکڑلیا '۔

اٹھائیس دسمبر 2019 کو کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر اوراقراء کے یہاں 23 جولائی 2021 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاسر اوراقراء والدین کے رتبے پرفائز

بے بی شارک کی ویڈیو کو دنیا بھر میں 9 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے اور اس طرح اس نے یوٹیوب پر دیکھی جانے والی تمام ویڈیوز کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ویڈیو جنوبی کوریا کی کمپنی ’پنک فونگ‘ نے جون 2016 میں تیار کی تھی۔

بچوں کے لیے گانے لکھنے والے جوناتھن رائٹ نے 2019 میں ’پنک فونگ‘ پر یہ کہہ کر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا تھا کہ انہوں نے اس کمپنی کے لیے اس سے پہلے ملتا جلتا گانا لکھا تھا جس کے کاپی رائٹس ان کے پاس تھے۔

ABRAR UL HAQ

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

BABY SHARK

Tabool ads will show in this div