سندھ: نویں تابارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار

نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت تک کے تمام طلبہ کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دیدی۔

سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں نویں سے 12ویں جماعت کے تمام طلبہ کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ کی ویکسینیشن کیلئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ جس کے مطابق تمام سرکاری و نجی کالجز اور اسکولوں میں طلبہ کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے تعاون کرے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کرے گی، ویکسینیشن نہ کروانے والے طلبہ کو تعلیمی اداروں میں داخلے اور امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھجوادی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے چند روز قبل 17 سال کی عمر تک کے افراد کیلئے یکم ستمبر سے ویکسینیشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا، اس عمر کے تمام افراد کو 15 اکتوبر تک ویکسین کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 15 سے 16 سال کی عمر تک کے افراد کی ویکسینیشن بھی جلد ہی شروع کی جائے گی۔

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div