پنجاب میں ڈینگی سے مزید دو مریض جاں بحق، تعداد 8 ہوگئی
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب ميں ڈينگی مچھر نے مزيد 2 زندگياں نگل لیں، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی، اسپتالوں ميں زيرعلاج مريضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے اتوار کو انسداد ڈينگی کا دن منانے کا اعلان کيا ہے۔
پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں سرد موسم کی آمد ميں تاخير ڈينگی مچھر کی افزائش ميں مدد گار ثابت ہورہی ہے اور اس مہلک مچھر کی تباہ کاريوں ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب ميں ڈينگی سے متاثرہ مريضوں کی تعداد 974 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ رواں سيزن ميں 8 افراد موت کے منہ ميں جا چکے ہيں، ڈينگی کے بڑھتے ہوئے مريضوں کے پيش نظر تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کرديا گيا ہے۔
عوام ميں ڈينگی کے خلاف شعور بيدار کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے رواں سيزن ميں تيسری مرتبہ 3 نومبر کو انسداد ڈينگی کا دن منانے کا اعلان کيا ہے۔ سماء