ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Imran Farooq Case Isb Pkg 14-12

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی، تینوں ملزمان نے اپنی جانب سے پیش ہونیوالے وکلاء کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا، ملزمان کے چہرے ڈھانپ کر عقبی دروازے سے کمرہ عدالت پہنچایا گیا، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شہزاد ظفر نے ملزمان کے ریمانڈ میں 2 ہفتے توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

دوران سماعت ملزمان کے وکلاء کا معاملہ معمہ بنا رہا، ملزمان نے اپنی جانب سے پیش ہونیوالے وکلاء کو قبول کرنے سے انکار کردیا، تینوں ملزمان نے تاج عابد اور شاہد کمال ایڈووکیٹ کے وکالت نامے پر دستخط نہیں کئے، ملزم خالد شمیم کی کمرہ عدالت میں اہلیہ سے ملاقات بھی کروائی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت کی سیکیورٹی رینجرز اہلکاروں نے سنبھالے رکھی، عدالتی احکامات کے باوجود میڈیا کے نمائندوں کو کمرہ عدالت جانے سے روک دیا گیا، عدالت نے ایف آئی اے کو ملزمان کو 28 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماء

AltafHussain

khalid shamim

MUAZZAM ALI

imran farooq murder case

Tabool ads will show in this div