ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈڈیولپرزکی سریے اورسیمنٹ کی قیمتوں میں اضافےکی مذمت

سریے کی قیمتوں میں فی ٹن 69 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا
Cement sacks فوٹو: آن لائن

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے سریا اور سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔

چئیرمین آباد فیاض الیاس نے بتایا ہے کہ اسٹیل مینوفیکچرز کارٹیل نے سریے کی قیمت فی ٹن 1 لاکھ 79 ہزار روپے ٹن کردی ہے۔ اسٹیل مینوفیکچررز کی من مانیوں کے باعث 9مہینوں میں سریے کی قیمتوں میں فی ٹن 69 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 680 روپے کردی گئی ہے۔

فیاض الیاس نے بتایا کہ اسٹیل اورسیمنٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم  کے خلاف سازش ہے اور تعمیراتی صنعت کو تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسٹیل اورسیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے سے بلڈرز کوپروجیکٹس کی تکمیل میں مشکلات ہیں۔ تعمیرات مہنگی ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری  سست روی کا شکار ہے اور اگر صورتحال یہی رہی تو کوئی بھی اس شعبے میں سرمایہ نہیں لائے گا۔

cement

ABAD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div