کراچی کےمختلف علاقوں میں بونداباندی

گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی
Aug 31, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/Rain-Khi-31-08.mp4"][/video] Karachi rain

کراچی میں منگل کی دوپہر مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں گڈاپ،اسکیم 33 ،بحریہ ٹاؤن اور گلشن حدید میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ سپر ہائی وے اور سعدی ٹاؤن میں بھی بوندا باندی سے موسم میں بہتری آئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ مون سون کے حالیہ اسپیل میں کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

منگل کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ سندھ میں مون سون ہواؤں کا سسٹم آج رات سے داخل ہورہا ہے۔اس دوران سندھ میں سکھر،تھرپارکر،عمرکوٹ میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات کےمطابق ٹھٹھہ اورحیدرآباد میں کل سے بارش متوقع ہے۔ بارشوں کا سلسلہ3 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تیئس اگست کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ سندھ میں 31 اگست کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بڑھتے ہوئے کراچی تک بھی آسکتا ہے تاہم یکم اور 2 ستمبر تک ہی بارش ہوسکتی ہے۔

KARACHI RAIN

Tabool ads will show in this div