پاکستان میں بوسٹر ویکسین سے متعلق گائیڈلائن جاری

بيرون ملک سےآنےوالے12 سے17سال کی عمر کےلوگ صرف فائزرویکسین لگواسکیں گے

پاکستان میں بوسٹرویکسین سےمتعلق گائیڈلائن جاری کردی ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق بوسٹر کیلئے صرف سائنوفارم، سائنو ویک یا فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔ بيرون ملک سے آنے والے12 سے17سال کی عمر کے لوگ صرف فائزر ویکسین لگواسکیں گے۔18سال سے زائد عمر کے افراد سائنو فارم، سائنوویک اور فائزر لگواسکیں گے۔ جن افراد کو ویکسین لگوائے28 دن یا زائد کاعرصہ ہوچکا ہے صرف وہی افراد بوسٹرکےاہل ہونگے۔ بوسٹر ویکسین سندھ میں5مقامات پرلگائی جائےگی۔

وزارت صحت نے پیر کو بتایا تھا کہ سائنو ویک کی 1کروڑ 20 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ چینی ویکسین 23 اگست سے 29 اگست کے درمیان پاکستان لائی گئی ہیں۔ وزارت صحت نےبتایا کہ بوسٹر خوراکوں کیلئے مراکز کا نام اور دیگر تمام تفصیلات ایک یا دو دن میں جاری کردی جائیں گی جبکہ ستمبر سے منتخب مراکز پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ڈوزز لگنی شروع ہوجائیں گی۔

VACCINE UPDATES

Tabool ads will show in this div