آمنہ الیاس کو'پُرتشدد'کک چیلنج ویڈیوپرشدید تنقیدکاسامنا
اداکارہ آمنہ الیاس نے انٹرنیٹ پروائرل ' کک چیلنج ' کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس پر بہت سے صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ ایسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت کیا تھی۔
انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی ختصر ویڈیو میں آمنہ سامنے بیٹھے نوجوان کے سر پر سیب رکھ کر اپنے جوتے سے نشانہ لے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر مقبول کک چیلنج میں ویڈیو بنانے والا کہ کوئی شخص سامنے بیٹھے فرد کے سر پر بوتل یا کوئی دوسری ہلکی چیزرکھ کرلات مارتا ہے لیکن آمنہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خاصی زورسے سیب کے بجائے نوجوان کے چہرے اور سرکو ہٹ کیا اور دیکھںے والوں کو یہ ویڈیو خاصی تکلیف دہ محسوس ہوئی۔
اداکارہ نے ویڈیو کے انتباہی کیپشن میں واضح کیا کہ ویڈیو بناتے ہوئے کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی لیکن ساتھ ہی اپنے فالوورز کو خبردار کیا کہ وہ گھر پر اس قسم کی مشق کرنے سے گریز ہی کریں۔
ویڈیوکو ساڑھے 7 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
بیشتر صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس ویڈیو میں کوئی ایسے چیز نہیں جسے پُرمزاح کہا جاسکے، اس ویڈیو سے تشدد جھلکتا ہے اور آمنہ نوجوان کو زخمی بھی کرسکتی تھیں۔ وائرل چیلنجز کے حوالے سے معروف شخصیات کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
تاہم ایمن، منال سمیت کئی شوبز سیلیبرٹیز نے آمنہ کی اس ویڈیو پرمحظوظ ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو مزید مشتعل کیا کہ آخر اس ویڈیو میں تعریف کے قابل کیا ہے۔
صارفین نے ٹوئٹرپر بھی اس ویڈیو میں کی جانے والی ' بدسلوکی' پرتبصرے کیے، اور ' فیمنزم' کے حوالےسے بات کی۔
Actress Amna Ilyas uploaded a video kicking a guy in the head and wrote a disclaimer that nobody was hurt in the video despite literally kicking a person. Celebrities had a good laugh on it in the comments section. pic.twitter.com/1Zwl3HFeEg
— Manii (@choro_yawr_) August 29, 2021
Amna ilyas kicked a guy "By MISTAKE" and then laughing about it with other "celebs" in comments, Disgusting. Well just reversed the gender and see the outrage. pic.twitter.com/J0l8JuWgjs
— Afshan Tayyab ?? (@QueenAfshan_) August 29, 2021
Actress Amna Ilyas uploaded a video kicking a guy in the head and wrote a disclaimer that nobody was hurt in the video despite literally kicking a person. Celebrities had a good laugh on it We wonder if the gender roles were opposite what would have been the reaction#auratmarch pic.twitter.com/n3Y1zsRsLO
— Farhad Afzal Afridi (@FarhadAfzalAfr) August 29, 2021
متعدد ٹویٹس اور کمنٹس میں کہا گیا کہ ویڈیو میں اس لڑکے کی جگہ آمنہ ہوتیں تو پھرکیا ردعمل ہوتا۔