پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ

موجودہ قومی اسمبلی کایہ چوتھا پارلیمانی سال ہوگا
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس 13 ستمبر بروز پیر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں مجلس شوریٰ پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب، قانون سازی اور نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ 13ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلایا جائے گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہوگا۔ نئے پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کرلیا گیا ہے۔ کلینڈر ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی سے یہ چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا، جس سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ چوتھے پارلیمانی سال میں زیر التوا قوانین کی منظوری اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قوانین ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لیے پیش کیے جائیں۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 3 سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے، جس کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کو جاتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کرلیا گیا ہے جسے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ARIF ALVI

Joint session

Tabool ads will show in this div