سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سی کیٹگری ممالک کےمسافروں کو پاکستان آمد کے لیےخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا

فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے تحت کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار ہے۔ سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔اس کے علاوہ عارضی سفری پابندیوں میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

کیٹگری سی میں بنگلہ دیش،ایران،عراق، نیپال،جنوبی افریقہ سمیت 15 ممالک شامل ہیں۔کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کروونا ٹیسٹ کروانا ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div