کراچی:چڑياگھرميں شہريوں سےپارکنگ کے نام پرلوٹ مار

چڑیا گھرميں غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی پر متعلقہ ڈائریکٹر کومعطل بھی کیا تھا

کراچی کے چڑيا گھر ميں تفريح کيلئے آنے والے شہريوں سے پارکنگ کے نام پر لوٹ مار کی جارہی ہے۔

کراچی چڑیا گھر میں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں۔ یہاں پر موٹرسائیکل پارکنگ فیس 10روپے ہے لیکن پرچی پر 15 روپے درج ہوتے ہیں جبکہ شہریوں سے 20 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ سماء نے پارکنگ فیس کےنام پرلوٹ مارکی طرف توجہ دلائی تو میونسپل کمشنر افضل  زیدی نے ایکشن لینے کی یقین دہانی کروادی۔

وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ نےکچھ روز پہلے چڑیا گھرميں غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی پر متعلقہ ڈائریکٹر کومعطل بھی کیا تھا لیکن حالات تاحال تبدیل نہ ہوسکے۔چڑیا گھر آنے والے پارکنگ کے لیے زیادہ فیس دینے پر مجبور ہیں۔

karachi zoo

Tabool ads will show in this div