کراچی،حیدرآباد کیلئےکروناایس اوپیز کانیاحکمنامہ جاری

صوبےکےدیگر اضلاع میں رعایت
Aug 29, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

کرونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد کیلئے ایس او پیز سے متعلق نیاحکمنامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں ہفتے کے 2 دن سیف ڈیز ہوں گے جبکہ ان ڈور شادیوں کی تقریبات پرمکمل پابندی رہے گی اور آؤٹ ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ اور میرپورخاص میں جمعہ سیف ڈے ہوگا۔ کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا جبکہ حیدرآباد میں کاروبار جمعہ اور ہفتے کے روز بند رہے گا۔ اسی طریقے سےصوبے کے دیگر اضلاع میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہیں جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مارکیٹ اور کاروبار رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔

بنیادی اشیا ضروریہ، ادویات اور ویکسینیشن سینٹر، سی این جی اسٹیشنز ہفتے کے سات روز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ایس او پیز پرعملدرآمد لازمی ہوگا۔

کراچی اور حیدرآباد کے ریسٹورینٹس میں انڈور ڈآئننگ کی پابندی جاری رہے گی جبکہ آوٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طریقے سے ویکسین کرانے والے افراد کیلئے 50 فیصد پر انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 تک اجازت دی گئی ہے۔

صارفین کو ریسٹورینٹ میں جانے کیلئے ویکسینیشن کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے داروں کارڈ کسی بھی وقت چیک کرسکتے ہیں۔

کراچی، حیدرآباد میں کھلی فضا میں رات 10 بجے تک 300 افراد کیلئے تقریب کا اہتمام کیا جاسکتا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں 200 افراد کیلئے انڈور، کھلی فضا میں 400 افراد کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں مزارات آئندہ حکم تک بند رہیں گے جبکہ دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں سینما گھر، مذہبی، ثقافتی، موسیقی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔

انڈور جمنازیم میں صرف ویکسینشین کرانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ بھی صرف 50 فیصد استعداد کے مطابق چلے گی اور ایس او پیز کی مکمل پابندی کی جائے گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عملے کی ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگی۔

صوبے میں ریلوں میں ایس او پیز کی پابندی کیساتھ 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ صوبے بھر میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک، سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت ہوگی، دونوں شہروں میں صرف پبلک پارک کھولے ہونگے۔

صونے بھر میں ویکسین کرانے والے افراد کو ایس او پیز پر پابندی کیساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی جبکہ اندرون ملک پروازوں پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر پابندی عائد رہے گی۔

اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مخصوص ایریا میں لاک ڈاؤن لگانے کی مجاز ہوگی۔

COVID SOPs

Tabool ads will show in this div