کوہاٹ: پولیس کی کارروائی، مغوی بچی بازیاب، 3اغواء کار گرفتار

بچی کو ایک روز قبل اغواء کیا گیا

کوہاٹ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 سالہ مغوی بچی کو بازیاب کرالیا، کارروائی میں 3 اغواء کار بھی گرفتار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز خواتین کے تنازع پر ایک بچی کو گھر سے اٹھا کر اغواء کرلیا گیا تھا، اغواء کاروں نے مغوی بچی گھر سے 3 لاکھ روپے کی نقدی، 4 تولے طلائی زیورات بھی لوٹ لئے تھے۔

کوہاٹ میں ڈی ایس پی لاچی ناظر حسین اور ایس ایچ او لاچی طارق محمود کی زیر قیادت پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے مغوی بچی مریم کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی، زیورات اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے بچی کے اغواء کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ لاچی میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ اغواء کاروں میں درتپی لاچی کے رہائشی یوسف خان، احمد شاہ عرف حاجی محمد اور حمید گل شامل ہیں، گرفتار اغواء کاروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

Kohat

Missing Girl Found

Tabool ads will show in this div