کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات،پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق،6 زخمی
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 65 سالہ بشیر جاں بحق جبکہ اس کے 2 بیٹے زخمی ہوگئے۔
نیپیئر روڈ پر فائرنگ کی زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل شہزاد خان چل بسا، قائد آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کیماڑی کے علاقے گلشن سکندر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص کی جان چلی گئی، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی کراسنگ پر 2 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔
گڈاپ میں انٹرنیٹ کیفے پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ سماء