تحریک طالبان پاکستان کی دہشتگردی بیرون ملک فنڈنگ کےبغیرممکن نہیں تھی،فواد

سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی
Aug 28, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/Ptv-Fawad-Ch-Pc-New-28-08.mp4"][/video]

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے تحریک طالبان پاکستان نے جو دہشت گردی کی وہ بیرون ملک فنڈنگ کے بغیر ممکن نہ تھی۔

کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کو ہندوستان کے فنڈز میسر تھے،ٹی ٹی پی نے جو دہشت گردی کی وہ بیرون ملک فنڈنگ کے بغیر ممکن نہ تھی۔

خطے کی صورتحال سے متعلق فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بڑے فیصلوں کے لیے بڑے دل چاہیے اورآگےبڑھنےکےلیےعالمی طاقتوں سےبات کرنی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے جو بات کی تھی وہ صحیح ثابت ہوئی۔انھوں نے کہا کہ وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی کیوں کہ دنیا آپس میں جڑی ہوئی ہے اور خطرہ کسی ایک علاقے کا نہیں ہے۔ پاکستان کے مشورے پر پہلےعمل کیا ہوتا تو آج صورتحال بہترہوتی اوراس صورتحال میں پاکستان کا تجزیہ درست ثابت ہوا ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔

 فوادچوہدری نے مطالبہ کیا کہ اس وقت دنیا افغانستان کےعوام کو تنہا نہ چھوڑے۔ اس ملک میں حکومت افغانستان کے عوام نے بنانی ہے اور دنیا کو چاہیےکہ ان کی معاشی سماجی طور سے مدد کرے اورکسی قوم کی تباہی کاانتظارنہیں کرناچاہیے۔

سیاست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو لگتا ہے کہ اندرون سندھ پیسہ لگ رہا ہے لیکن سندھ حکومت کو ملنے والا پیسہ دبئی میں نکلتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ سے میڈیا سوال پوچھے کہ 13 سال کی کارکردگی کیا رہی اور پانی کی مانیٹرنگ کیوں نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ سندھ حکومت لوگوں کوصحت کارڈدینےکوتیار نہیں اور نہ خود کام کررہی ہے اور نہ وفاقی حکومت کو کرنے دے رہی ہے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔

پی ڈی ایم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کل کراچی میں جلسہ کر رہی ہے،کنٹونمنٹ بورڈ کے جلسوں میں زیادہ رش ہوتا ہے،شہبازشریف کو کراچی میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہیے۔شہبازشریف جلسےسےپہلےیہ فیصلہ کریں کہ نون لیگ کا لیڈر کون ہے۔ شہبازشریف کو کراچی میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجاناچاہیے۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ مولانافضل الرحمان جلسے کے بعد پھر سے بیمار ہوجائیں گے۔

پیپلزپارٹی اور نون لیگ پر تنقید کرتےہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ  نون لیگ سینٹرل پنجاب سے باہر نہیں نکلتی اوربلاول اندرون سندھ سےنہیں باہر آتے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے کچھ نہیں کیا اور سیاست میں ان کا کوئی تجربہ نہیں۔ مریم اور بلاول سیکڑوں تقریریں کرچکے ہیں اور کسی اہم مسئلے پر بات نہیں کی،ان دونوں رہنماؤں کو پاکستان کے مسائل کا پتہ نہیں ہے۔

FAWAD CHAUDARY

Tabool ads will show in this div