کراچی: رات کےاوقات میں بوندا باندی کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات

جمعہ کی صبح درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
Aug 27, 2021

Karachi, Clouds, Rain, Met office

محکمہ موسمیات نے کراچی میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

جمعہ کو محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ رات کے اوقات میں بونداباندی متوقع ہے۔ شہر میں جمعہ کی صبح  درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31سے33 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار30 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

تیئس اگست کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ سندھ میں 31 اگست کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بڑھتے ہوئے کراچی تک بھی آسکتا ہے تاہم یکم اور 2 ستمبر تک ہی بارش ہوسکتی ہے۔

karachi weather

Tabool ads will show in this div