بلال مقصود کی جانب سے طنزیہ تعریف پر متھیرا برہم

اپنی شادی پر گانا گاتےجنید صفدرکی ویڈیووائرل ہوئی تھی

میزبان متھیرا نے موسیقار بلال مقصود کی جانب سے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گلوکاری کی طنزیہ تعریف پر اظہار برہمی کیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بلال مقصود کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو جج کرنے والے کوئی نہیں ہوتے، کسی کی خوشیوں میں ٹانگ اڑانے والے کوئی نہیں ہوتے۔

متھیرا نے لکھا کہ جس قسم کی باتیں وہ پڑھ رہی ہیں وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں، متھیرا نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہم جاہلوں کی طرح کیوں برتاؤ کررہے ہیں، ہم کسی کے بچے کا مذاق صرف اس لیے کیوں اُڑا رہے ہیں کہ اس کا بیک گراؤنڈ ایک سیاسی خاندان سے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ایک دوسرے کو ہراساں نہ کرنے کا درس دیتے ہیں جبکہ خود اس میں مکمل شامل رہتے ہیں ، پاکستانیوں کو اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ جنید صفدر نے اپنی شادی کی تقریب میں بھارتی گلوکار محمد رفیع کا مشہور زمانہ گانا ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘گایا تو تقریب کے شرکاء حیران رہ گئے۔

بلال مقصود نے جنید صفدر کے گانا گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیچھے لگے ہوئے کچھ پھول میرے ٹیکس کے پیسوں کے ہوسکتے ہیں لیکن مجھے اس نوجوان کو گلوکاری کیلئے پورے 100نمبر دینے ہوں گے۔

Bilal Maqsood

Junaid Safdar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div