حاملہ یا زچہ کیلئے کرونا ویکسین نقصان دہ یا ضروری؟

اس موضوع پر ماہرین کی مفید آراء
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/VACCINATION-IN-PRAGNENCY-Khi-Pkg-26-08-ZOHAIB.mp4"][/video]

حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کی کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے مختلف غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور ایسی خواتین تذبذب کا شکار رہتی ہیں کہ آیا انہیں ایسی حالت میں اس وائرس سے بچاؤ والا ٹیکہ لگوانا چاہیے یا نہیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کرونا ویکسینیشن کے بارے میں تحفظات پائے جاتے ہیں جس سے ماہرین بھی پریشان ہیں کہ وہ کس طرح ان غلط فہمیوں کو خواتین کے ذہنوں سے نکالیں۔ پاکستان میں حال ہی میں 2 حاملہ ڈاکٹروں کو کرونا ہوا جس نے بالآخر دونوں کی جان لے لی۔ ان دونوں ڈاکٹروں نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ ڈاؤ یونیورسٹی اف ہیلتھ سانسز میں ماہرین اورگائناکالوجسٹ کے ایک آن لائن سیمینار میں بتایا گیا ہے کہ کسی حاملہ خاتون اور ان کی کوکھ میں میں پلنے والے بچے دونوں کے لیے کرونا ویکسین بیحد ضروری ہے۔ سینئر گائناکولوجسٹ ڈاکٹر رفعت سعید کا کہنا ہےکہ ناف یا نال اور ماں کے دودھ کے ذریعے اینٹی باڈیز بنتی ہیں جو بچے قوت مدافعت بڑھاکر کسی ممکنہ بیماری سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ماں اور بچے کی زندگی بچانے کے لیے کرونا ویکسین لازمی ہے اور یہ اہتمام حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین دونوں کو ہی کرنا چاہیے۔ این سی او سی و بین الاقوامی اداروں نے بھی یہ واضع کیا ہوا ہے کہ حاملہ خواتین ویکسین ضرور لگوائیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ایک لاکھ 36 ہزار کرونا ویکسینیٹیڈ حاملہ خواتین کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا لیکن ان میں سے کسی بھی خاتون میں کرونا ویکسین کا کوئی نقصان سامنے نہیں آیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ حمل کی کوئی بھی عمر ہو یا پھر کوئی خاتون پریگنینسی پلان کر رہی ہوں ان تمام کے لیے کرونا ویکسینیشن کی کوئی ممانعت نہیں بلکہ یہ ضروری ہے۔ ویکسینیشن حمل سے پہلے یا حمل ٹھہرنے کے بعد بھی کروائی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح حاملہ خواتین کو انفلوئنزا اور دیگر امراض کی ویکسین لگائی جاتی ہے اسی طرح ہی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین بھی ضروری ہے۔ پاکستان میں لگنے والی تمام ویکسینز افادیت کے لحاظ سے اچھی ہیں تاہم کوئی بھی ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

COVID

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div