پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا
پشاور:پوليس نے صوبائی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچاليا۔ 2دہشتگرد گرفتار اور 20،20 کلو وزنی 2 بم برآمد کر لیے گئے۔
پوليس کے مطابق خفیہ اطلاع پر متھرا کے علاقے ولی جان گڑھی ميں مکان پرچھاپے کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔اسلحے ميں 20،20 کلو گرام وزنی 2بم ،اور 2راکٹ بھی شامل ہیں۔ پوليس کے مطابق دہشت گرد اگر اپنے منصوبے میں کامیاب ہو جاتے تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتے تھے۔ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پشاور اور گردونواح ميں سرچ اينڈ اسٹرائيک آپريشن جاری ہے،شہرکے مختلف علاقوں سے 70 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست ميں ليا گيا جن ميں غيرقانونی طور پر مقيم 27 افغان باشندے بھی شامل ہيں۔ پوليس نے دوران تلاشی 3 پستول ،2ايس ايم جی ،دو رائفل اور مختلف بور کے درجنوں کارتوس بھی برآمد کئے۔ سماء