سعودی عرب نے سائينو ويک،سائنو فارم ويکسين کی منظوری دیدی

بشرطیکہ منظور شدہ ویکسین کا بوسٹر شاٹ بھی لگوایا ہو
Vaccine فوٹو: آن لائن

سعودی عرب نے ملک میں داخلے کے لیے سائينو ويک اور سائنو فارم ويکسين تسليم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ايسے افراد جنہوں نے سائنو ويک يا سائنو فارم ويکسين کی مکمل خوراکيں لگوائيں، ان کے ويکسين سرٹيفيکيٹ کو قبول کيا جا سکتا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ بشرطیکہ یہ کہ انہوں نے منظور شدہ ویکسین کا بوسٹر شاٹ بھی لگوایا ہو۔

رياض ميں پاکستانی سفارتخانے نے اپنی ٹویٹ ميں سعودی قيادت کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں پاکستانی تارکين وطن کو فائدہ پہنچے گا۔

اس سے قبل منظور شدہ چار ویکسین میں ایسٹرا زینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل تھیں جس میں اب سائنو ویک اور سائنو فارم کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے مکمل ویکسینیشن والے افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سمیت وہ تمام ممالک جہاں سے مسافروں کے داخلے پر عارضی پابندی تھی وہ اب سعودی عرب جا سکیں گے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔ تاحال پروازوں کی روانگی کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مسافروں کو متعلقہ اداروں کی جانب سے مقرر کردہ تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی برقرار رکھنا ہوگی۔ یہ فیصلہ ان تارکین وطن پر بھی لاگو ہوگا جن کو سعودی عرب سے روانہ ہونے سے قبل مملکت میں کرونا ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جاچکی ہوں۔

SINOPHARM

SINOVAC

Tabool ads will show in this div