وزیراعظم آج عوام کےسامنے 3سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آج تین سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کےسامنے پيش کرے گی۔
دارالحکومت اسلام آباد کےکنونشن سینٹر میں وزیر اعظم 3 سالہ کارکردگی رپورٹ کا اجراء کریں گےجو نئے پاکستان کے وژن کے مطابق عام آدمی کی سہولت کےلیے ہر وزارت اور ڈویژن کی کوششوں کےبارے میں بصیرت فراہم کرتی ہے۔
مرکزی تقريب ميں وزیراعظم عمران خان معاشی بہتری، صنعتوں کی بحالی، پناہ گاہوں کے قیام، ٹڈی دل، کوویڈ-19 سے نمٹنے کی حکمت عملی اور بلین ٹری سونامی جیسے اہم منصوبے عوام کوبتائے جائیں گے۔
ملک کے دیگرحصوں میں بڑی اسکرینز نصب کرکے وزیراعظم کا خطاب براہِ راست دکھایا جائیگا۔ جس کےلیےانتظامات کا ٹاسک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان کو سونپ دیا گیا ہے۔
لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور ،حیدرآباد، ملتان، گلگت سمیت دیگر شہروں میں پارٹی کے علاقائی و مقامی قائدین، کارکنان اور عوام کے ساتھ طے شدہ مقامات پر وزیراعظم کا براہِ راست خطاب بڑی اسکرینوں پر دیکھیں گے۔