
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/12/Colured-Leafs-Isb-Pkg-naseeb-13-12.mp4"][/video]
اسلام آباد : جاڑے کا موسم خزان کی رت لیکن پھر بھی سماں رنگین، اسلام آباد میں رنگ برنگے پتے شہریوں کو اپنے سحرمیں جکڑنے لگے۔ درختوں کی ٹہنیوں پر پرندوں کی چہچہاہٹ، بادلوں کی اوٹ سے سنہری کرنیں بکھیرتا سورج اور چہل قدمی کے دوران سوکھے پتوں کی چرچراہٹ، جاڑے میں بھی وفاقی دارالحکومت کی رنگینیاں پورے جوبن پر!! تفصیلات فیاض محمود کی رپورٹ میں