وائرل گانے'بچپن کاپیار' پرصبا قمرکی دلچسپ ویڈیو

وائرل میم پر صبا کا دلچسپ ایکٹ وائرل
تصویر:صباقمر/انسٹاگرام

سرحد پارسے وائرل ہونے والی میم ' بچپن کا پیار' نے پاکستان کی شوبز سیلیبرٹیز کو بھی اپنے سحرمیں جکڑلیا ہے۔

جب یہ میم اتنی وائرل ہے تو پھر اکثروبیشتراپنی پُرمزاح ویڈیوز سے فالوورز کو محظوظ کرنے والی صبا قمرکیسے پیچھے رہتیں؟ اس گانے پر صبا کے دلچسپ ایکٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

بچپن کا پیار، رواں سال کے سب سے مشہور میمز میں سے ایک ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے کم عمر لڑکے سہدیو ڈرڈو نے یہ گانا 2 سال قبل اپنے اسکول میں گایا تھا۔ سہدیو کے استاد نے ویڈیو ریکارڈ کی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پرشیئر کیا۔

دیکھنے والوں میں یہ ویڈیو اس قدرمقبول ہوئی کہ انسٹاگرام پر اب تک اسے 40 لاکھ جبکہ یو ٹیوب پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد باردیکھا جاچکا ہے۔

بھارتی ریپر بادشاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ری مکس پوسٹ کرنے کے بعد سہدیو کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

بادشاہ نے 11 اگست2021 کو اس ویڈیو کو دوبارہ شیئرکیا جس میں سہدیو اور گلوکارہ آستھا بھی شامل ہیں، ' بچپن کا پیار' کا یہ نیا ورژن صرف 2 ہفتو میں 109 ملین ویوز سمیٹ چکا ہے۔

اسکول میں گانا گانے والے سہدیو اب بھارت میں ایک مشہور شخصیت ہیں اور بالی ووڈ کے کئی ستارے ان کا یہ گانا دوبارہ بنا چکے ہیں۔

SABA QAMAR

Tabool ads will show in this div