کرونا وائرس:ایک روزمیں 141 افرادانتقال کرگئے

مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد ریکارڈ
Aug 25, 2021

[caption id="attachment_2204319" align="alignnone" width="680"]Corona فوٹو: اے ایف پی[/caption]

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 141 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

بدھ کو این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 199 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا کے باعث سندھ میں 86 اموات اور پنجاب میں 28 اموات ہوئیں۔ خیبر پختون خوا میں 20 ،آزاد کشمیر میں 1، اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 2 اور گلگت بلتستان 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 220 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 410 ٹیسٹ کئے گئے اور فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 204 ہوگئی ہے۔ اس وقت 6ہزار 168 مریض 639 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس:ویکسینیشن کےحوالےسےنئی گائیڈ لائنز جاری

گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے چیئرمین اسد عمر نے بتایا کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کیلئے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی ہوگا، طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کیلئے بھی 31 اگست تک کرونا ویکسینیشن لازمی ہوگی جبکہ 30 دستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ ہونے پر اندورن یا بیرون ملک کیلئے ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div