پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ:مہمان ٹیم کوجیت کیلئے9 وکٹ درکار

میزبان ٹیم کو مزید 280رنز درکار
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز قومی ٹیم کو جیت کےلیے 9 وکٹیں درکار ہیں۔

کنگسٹن، جمیکا کے میدان پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 39 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی لیکن قومی بولرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز ٹک نہ سکا، پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس 3 اور فہیم اشرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 152 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی، عمران بٹ اور عابد علی پر مشتمل قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے نسبتاً بہتر بیٹنگ کی، عمران بٹ37 اور عابد علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اظہر علی نے 22، بابر اعظم 33، حسن علی 17 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 176 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔

کیریبین بولرز کی جانب سے جیسن ہولڈ اور الزاری جوزف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ بریتھ ویٹ اور کائل مئیرز نے ایک ایک پاکستانی کھلاڑی آؤٹ کیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49رنز بنائے ہیں، کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے ہیں جب کہ کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

کنگسٹن ٹیسٹ کے آخری دن کا کھیل ابھی باقی ہے اور پاکستان کو سیریز برابر کرنے کےلیے 9وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے مزید 280 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

West Indies

PakvWI

Tabool ads will show in this div