کرونا وائرس:24 گھنٹوں میں 4 ہزار75 نئےکیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ ایک دن میں مزید91 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 34 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹرپر ہوا۔
منگل کو این سی او سی نے بتایا کہ 24گھنٹوں میں 4 ہزار 75 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کرونا کےباعث سب سے زیادہ پنجاب میں 48، خیبرپختونخوا میں 22 اموات ہوئیں۔سندھ میں 15،بلوچستان میں 1 اورآزاد کشمیر 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار94 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 943 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسزکی تعداد91 ہزار 46 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس وقت 6ہزار 60 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 44 فیصد،پشاورمیں 40 فیصد،ملتان میں 67 فیصد،بہاولپور میں 66 فیصد وینٹیلیٹرزبھرچکےہیں۔گجرانوالہ میں 63 فیصد،ایبٹ آباد میں 69 فیصد،سوات میں 71 فیصد اور صوابی میں 73 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔