راولپنڈی: سولہ سالہ لڑکی کا ریپ،ملزم مدرسہ مہتمم تاحال روپوش
تین افراد گرفتار کرلیے، پولیس

راولپنڈی میں مدرسہ مہتمم کی جانب سے 16 سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ کے حوالے سے ملزم کے بھائی، بھتیجے اور مدرسے کے نائب مہتمم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ 17 اگست کو تھانہ پیرودھائی میں درج ہوا تھا اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چکری، حسن ابدال، اوگی اور مانسہرہ میں چھاپے مارے گئے لیکن فی الحال وہ ہاتھ نہیں آ سکا تاہم اس کے بھائی، بھتیجے اور مدرسے کے نائب مہتمم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دریں اثناء ڈی ایس پی سٹی نے طالبہ کے گھر جاکر اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ملزم کی جلد گرفتاری اور قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔