بچے کی خاطرویکسین نہ لگوانےوالی ایک اورڈاکٹر کروناسےجانبحق

دو روز میں دوسری حاملہ ڈاکٹر وباء کا شکار
Aug 23, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/VACCINE-FOR-PREGNANT-WOMEN-PKG-23-08-Mukkaram.mp4"][/video]

کراچی ميں کرونا وائرس نے ایک اور حاملہ ڈٓاکٹر کی جان لے لی جنہوں نے اپنے ہونے ولاے بچے کی خاطر بچاؤ ویکسین لگوانے سے گریز کیا تھا تاہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ کرونا ویکسین حمل کے لیے نقصان دہ نہیں اسے ضرور لگوایا جائے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق وباء کا شکار ہونے والی ایف سی پی ایس اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر صائمہ علی اور سات ماہ کی حاملہ تھيں۔

سیکریٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا کہ 28 سالہ ڈاکٹرصائمہ علی نے کرونا ويکسين نہيں لگوائی تھی اور یہ گزشتہ 2 روز میں کرونا کے باعث انتقال کرنے والی دوسری حاملہ ڈاکٹر ہیں۔

اس سے قبل ہفتہ 21 اگست کو پاکستان آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کرونا کے باعث انتقال کر گئی تھیں وہ 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق انہوں نے بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ حاملہ خواتين کو ويکيسن لگوانا نقصان دہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ حاملہ خواتين ميں کورونا ويکسين لگوانے کی شرح انتہائی کم ہے۔

وزارت صحت کے مطابق حاملہ خواتين سائنوفام، کينسائينو، سائنو ويک يا موڈرنا ويکسين لگواسکتی ہیں۔

ڈبليوايچ اور این سی او سی کی واضح ہدایت ہے کہ حمل کے دوران ويکسين کاعمل جاری رکھا جاسکتا ہے کیوں کہ حاملہ خواتین کی قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے اور ویکسین نہ لگوانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹرقيصرسجاد نے کہا کہ ويکسين کے بارے ميں خدشات درست نہيں جولوگ يہ سوچ کرويکيسن نہيں لگارہے ہيں کہ بچے کونقصان ہوگا اس لیے بعد میں لگوالیں گے وہ غلط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتين اوردودھ پلانے والی مائيں ويکسين لگوائيں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار روزميں چار حاملہ خواتین کی جانیں گئی ہیں۔

انہوں نے گائنا کولوجسٹس سے اپيل کی کہ وہ اپنی حاملہ مريضوں کو آگاہی فراہم کريں اور انہیں بتائيں کہ کرونا ويکسين ان کے لیے نقصان دہ نہيں۔

COVID

CORONA VACCINE

CORONA NEWS

Tabool ads will show in this div