ملک لوٹنے والے باہر گھوم رہے ہیں، سعدرفیق

سیاسی سطح پر بھی بدتمیزی کے کلچر کو ہوا ملی ہے جو کہ افسوس ناک ہے

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک اور بنک لوٹنے والے باہر گھوم رہے ہیں اور بڑے چوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

پیر کو خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاشرے میں بدتمیزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔سیاسی سطح پر بھی بدتمیزی کے کلچر کو ہوا ملی ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 3 سال مکمل ہوچکے ہیں اور حکومت اپنی بدترین کارکردگی کو اچھا بنا کرعوام کے سامنے پیش کررہی ہے۔ موجودہ دورِ حکومت میں تمام سرکاری ادارے تنزلی کی طرف گئے اور ریلوے کا حال عوام کے سامنے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریلوے کا جو حال پچھلے دور حکومت میں تھا اس کا مقابلہ موجودہ دور حکومت سے کرلیں۔

اپنے متعلق کیس پر انھوں نے کہا کہ ہم 4 برس سےعدالتوں میں پیش ہورہے ہیں لیکن ہمارے کیسز سے کچھ نہیں نکلا۔

اس سے قبل  پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس پر سماعت کی۔ جج کی عدم تعیناتی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

Saad Rafiq

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div