محکمہ موسمیات کی اگلےہفتے کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی

سندھ میں 31 اگست کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
Aug 27, 2021

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں یکم اور دو ستمبر کو بارش متوقع ہے۔

پیر کو سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز نے بتایا کہ 23 اگست کو کراچی کا موسم گرم رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں درجہ حرارت میں 35 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم منگل سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے۔ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ رات اور صبح میں پھوار کے امکانات ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ پورا ہفتے شہر میں کوئی غیر معمولی بارش کا امکان نہیں ہے تاہم امید ہے کہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں بارش ہوسکتی ہے۔

 انھوں نے واضح کیا کہ سندھ میں 31 اگست کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بڑھتے ہوئے کراچی تک بھی آسکتا ہے۔ تاہم یکم اور 2 ستمبر تک ہی بارش ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر میٹ نے بتایا کہ کچھ روز سے عمر کوٹ اور تھرپارکر میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی ہے۔ وہ اسپیل وہیں تک محدود ہے اور راجستان تک پہنچ کر بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔

MET OFFICE

karachi weather

Tabool ads will show in this div