کرونا وائرس:پاکستان میں مجموعی اموات 25ہزار سے متجاوز

مثبت کیسز کی شرح 7.0 فیصد ریکارڈ
Aug 23, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 80 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ان میں سے 33مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

پیر کو این سی او سی نے بتایا کہ 24گھنٹوں میں 3 ہزار 772 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 30 اور خیبرپختونخوا میں 25 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 22، اسلام آباد میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار3 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 881 ٹیسٹ کئے گئے اورکرونا کے فعال کیسز کی تعداد89 ہزار919 ہوگئی ہے۔ اس وقت 5 ہزار 899 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 40 فیصد، پشاورمیں 41 فیصد،ملتان میں 69 فیصد، بہاولپور میں 66 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ گجرانوالہ میں 59 فیصد، ایبٹ آباد میں 72 فیصد، پشاور میں 55 فیصد اور صوابی میں 65 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div