بلوچستان میں آئی ای ڈی دھماکا،کیپٹن کاشف شہید

شہید کا تعلق پی ایم اے 136 لانگ کورس سے تھا

بلوچستان کے علاقے گچک میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) بلوچستان کے علاقے ٹوبوگیچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کیپٹن کاشف شہید، جب کہ 2 اہل کار زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق زخمی اہل کاروں اور شہید کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

شہید کیپٹن کاشف کا تعلق پی ایم اے کے 136 لانگ کورس سے تھا۔

وزیرستان

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے بویا میں کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئےآپریشن جاری ہے۔

BLA

Tabool ads will show in this div