اہم خبر:مریم نوازکےصاحبزادے کانکاح آج ہوگا

لاہور واقعہ کے مزید 66 ملزمان گرفتار

ذیل میں آج کی خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

مریم نواز کے صاحبزادے کا آج لندن میں نکاح ہوگا۔ والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر شرکت نہیں کریں گے۔

کراچی/حیدرآباد/سکھر: وزیراعلیٰ سندھ کے یوٹرن پر یوٹرن، پہلے تعلیمی ادارے 23 اگست کو کھولنے کا اعلان کیا، پھر 30 اگست کی تاریخ دی۔ نوٹی فکیشن میں غیرمعینہ مدت کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا سب سے پہلا انٹرویو سماء پر آج دوپہر 12 بجے آن ائیر ہوگا۔

لاہور میں مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر دست درازی کا واقعہ، 71سالہ بابا جی کو رہا کردیا گیا۔

لاہور: ٹک ٹاکر دست درازی، 66 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ راوی روڈ رکشہ وڈیو میں ملوث ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی۔

پرنسپل کا آرڈر لينے کے ليے محکمہ تعليم سندھ ميں تين لاکھ روپے دينا کا الزام۔ پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سیکریٹری انفارمیشن احسان ابڑو نے بڑا بیان دے دیا۔ محکمہ تعلیم کا تحقیقات کا آغاز۔ اویس قادر نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔ سعید غنی سے رابطہ نہیں ہوا۔

Minar e Pakistan

Tabool ads will show in this div