کسی کو مينار پاکستان آنےکی دعوت نہيں دی تھی،متاثرہ خاتون
لاہور مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ کسی کو مينار پاکستان آنے کی دعوت نہيں دی تھی۔
گريٹر اقبال پارک واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر نے سماء سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انہوں نے کسی کو مينار پاکستان آنے کی دعوت نہيں دی تھی جبکہ ان کے ساتھ موجود ٹيم نے انہیں بچانے کی کوشش کی تھی ليکن ہجوم اتنا تھا کہ سب بکھرگئے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ پوليس معاملے کے ڈھائی گھنٹے بعد پہنچی مقام پر پہنچی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خدا کسی کو بھی ايسی شہرت نہ دے۔
یاد رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں نوجوانوں نے ایک خاتون ٹاک ٹاکر سے بدتمیزی کی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واقعے کی وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے تین سے چار سو افراد پر مشتمل ایک ہجوم لڑکی پر حملہ آور ہوتا ہے اور انھیں ہراساں کرتا ہے۔