بورے والا میں نوجوان پرتشدد کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے

بورے والا ميں نوجوانوں کی جانب سے محنت کش کے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 10 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اہل علاقہ نے نوجوان پر لوگوں کے گھروں میں بلا اجازت داخل ہونے کا الزام لگایا ہے۔

بورے والا کے نواحی گاؤں 311 ای بی میں ایک نوجوان پر علاقے کے دیگر کئی نوجوانوں نے بدترین تشدد کیا اور ویڈیو بھی بنائی، فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 7 نامزد سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

لڑکے کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اوباش نوجوان میرے بیٹے کو اغواء کرکے ڈیرے پر لے گئے جہاں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتے رہے، اس کے ساتھ ریپ بھی کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں متاثرہ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میرے بیٹے سے دو موبائل فون بھی چھین لئے جن کی مالیت تقریباً 35 ہزار روپے ہے۔

ملزمان کی جانب سے بھی لڑکے پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بلا اجازت ہمارے گھروں میں جاتا تھا، اسے کئی بار روکا گیا تاہم وہ باز نہیں آیا۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div