وزیراعلیٰ سندھ کابلدیہ ٹاؤن دھماکے کےمتاثرین کیلئے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے روز کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دھماکا متاثریں کےلیے امداد کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی والے دن دہشتگردی کا جو واقعہ رونما ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور انہیں پاکستان میں امن پسند نہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 14 اگست کو یوم آزادی پر دہشت گردوں نے دھماکہ کیا۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم اظہار کیا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل گزشتہ روز دہشت گردی سے متاثرہ ایک زخمی اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہفتہ 14 اگست کی رات دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت دستی بم حملہ کیا گیا، جب منی ٹرک میں سوار ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
دھماکا منی ٹرک میں ہوا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہزور منی ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
منی ٹرک 2007 کا ماڈل عامر اقبال کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ منی ٹرک کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔