سندھ حکومت کا تمام جامعات ایک ہفتے تک بند کرنےکا فیصلہ

اساتذہ اور طلباء کو 30اگست تک ویکسینیشن کی ہدایت
Aug 21, 2021
[caption id="attachment_2121554" align="alignnone" width="800"]Karachi University فوٹو: فیس بک[/caption]

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے صورتحال کے باعث اسکولوں کے بعد تمام جامعات مزید ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گی۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ اساتذہ، طلباء 30 اگست سے پہلے ویکسینیشن کروالیں۔

جامعہ کراچی کے کنٹرولر امتحانات سید ظفر حسین نے سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ کراچی کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے گزشتہ روز ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج تمام جامعات بھی ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسکول اسٹاف اور بچوں کے والدين کی ويکسينیشن لازمی قرار دی تھی۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

دوسری جانب پرائيويٹ اسکولز ايسوسی ايشنز نے سند حکومت کے فیصلے پر اسکول بچاؤ تحريک کا اعلان یے جبکہ اسلامی جمعیت طلباء کراچی نے بھی سندھ حکومت کے فیصلے کو تعلیم دشمن اقدام قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ والدین کا کہنا ہے کہ سب کچھ کھلا ہے تو اسکول کيوں بند ہيں۔ اسی طرح اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی سندھ حکومت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں کرونا کيسز ميں کمی ہورہی ہے۔ شہرقائد میں بازار دفاتر کھلے ہيں جبکہ ایس او پیز کے تحت صوبے بھر میں تقاریب کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

sindh govt

COVID-19

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div