افغانستان سےانخلاء، حتمی نتیجےکا یقین نہیں دلاسکتا، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان انخلاء کے دوران افغان اتحادی یکساں طور پر اہم ہیں، یقین نہیں دلا سکتا کہ حتمی نتیجہ کیا ہوگا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے 6ہزار فوجی موجود ہیں، جو امریکی افغانستان چھوڑنا چاہتا کے اسے واپس لائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 13ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سے نکال چکے ہیں جن میں 204 امریکی صحافی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے حکومت سنبھالنے کے بعد امریکا اور اتحادی افواج کے ہتھیاروں پر قبضہ کرلیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے 40 امریکی طیاروں، بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، اسکین ایگل ڈرونز پر قبضہ کیا جبکہ افغان طالبان نے 2 ہزار بکتر بند گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ہیں۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو دوبارہ اپنے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔ طالبان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں۔
اسٹولٹن برگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کے اقدامات کی وجہ سے ضروری ہے کہ نیٹوممالک مضبوط اتحاد قائم رکھیں۔