کروناوائرس:3 ہزار 239 نئے مثبت کیسز رپورٹ

مزید70 افراد انتقال کرگئے
Aug 23, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 70 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 30 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24گھنٹوں میں 3 ہزار 239 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ سب سے زیادہ سندھ میں 27 اور پنجاب 24 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں16، اسلام آباد میں 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 673 ہوچکی ہے جبکہ کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 430 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہوگئی ہے۔ اس وقت 5ہزار 387 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 46 فیصد،لاہور میں 38 فیصد،ملتان میں 58 فیصد، بہاولپور میں 66 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

 سوات میں 70 فیصد،ایبٹ آباد میں 79 فیصد، ملتان میں 59 فیصد اور بہاولپور میں 51 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div