اہم خبر: کرونا سے مزید 70افراد انتقال کرگئے
جمعہ 20 اگست کی اہم خبروں کا احوال
ملک ميں کرونا وائرس کے وار جاری، ايک دن ميں مزيد 70 افراد انتقال کرگئے۔ 3ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی 24 ہزار 783 ہوگئیں۔
پی آئی اے خصوصی طیارہ کابل سے 328 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، مزید دو پروازیں بھی شہریوں کو لینے جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کو ہالينڈ کے ہم منصب مارک روٹ کا فون شہریوں کے انخلاء میں مدد اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر پر حملہ اور دست درازی کرنے والے اصل ملزمان کی تاحال شناخت نہيں ہوسکی۔ پوليس کی تفتيشی ٹيم نے طبی معائنہ کراليا۔ گريٹر اقبال پارک سے ملحقہ علاقوں ميں پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کريک ڈاون متعدد افراد زیر حراست لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی آئی جی کو آج حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی بلاگر سینتھیا ڈی رچی پراسرار طور پر اپنے کمرے میں بے ہوش پائی گئی ہیں۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنے کے بعد خاتون کو صحت مند قرار دے دیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ کےلیے نمونے لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔
طالبان نے افغانستان میں امارات اسلاميہ کا اعلان کرديا۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ تمام ممالک سے اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات چاہتے ہيں۔
سينيئر کمانڈر وحيد اللہ ہاشمی کے مطابق ملک کا نظام حکمران کونسل کے تحت چلايا جائے گا جبکہ ہیبت اللہ اخونزادہ سپريم کمانڈر ہوں گے۔
افغانستان پر 20 سال بعد حکومت بنانے میں کامیاب ہونے والے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی باتیں ہونے لگیں۔ چينی صدر شی جن پنگ اور ايران کے صدر ابراہيم رئيسی کے درمیان ٹيلی فونک رابطہ ہوا اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ترک صدر طیب اردوان نے بھی طالبان کو تعاون کی پیشکش کردی۔
سابق افغان صدر اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لینے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے باہر جاکر بڑی تباہی کا راستہ روکا۔ افغانستان میں امن مذاکرات کی ناکامی، طالبان اور ہمسایہ ممالک کی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر افغانستان بیچ کر فرار ہونے کا الزام لگایا گیا، سیاسی کردار کشی کی کوششيں کی گئيں۔ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ ملکی دولت لوٹ کر فرار ہوا ہوں میں ان تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ اشرف غنی نے عبداللہ عبداللہ کی سربراہی میں جاری مذاکرات کی حمایت کردی۔
پاکستان اور ويسٹ انڈيز کے درميان دوسرا ٹيسٹ ميچ آج جميکا ميں شروع ہوگا۔ ميزبان ٹيم کو سيريز ميں ايک صفر کی برتري حاصل ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ ميں دو ماہ باقی رہ گئے، 2016 ورلڈکپ فائنل کے ہيرو کارلوس بريتھ ويٹ نے ٹرافی کا ورچوئل ٹور لانچ کرديا۔ ويسٹ انڈين کرکٹر نے نظم بھی پڑھی۔