وزیراعظم آفس کی ٹیلیفون کالیں مذاق بن گئیں
وزیراعظم عمران خان کو عالمی رہنماوں کی کالزموصول ہونے سے متعلق پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرکی جانے والی ٹویٹس مذاق بن گئیں۔
عالمی رہنماؤں کی کالز افغانستان میں اقتدار پرطالبان کے کنٹرول سنبھالنے اور موجود ہ صورتحال کے تناظرمیں تھیں جس پرسوشل میڈیا صارفین نے میمز بناڈالیں۔
The latest situation in Afghanistan was discussed.
Prime Minister Imran Khan stated that Pakistan was closely following the developments and was in touch with regional and international partners. — Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) August 18, 2021
Prime Minister @ImranKhanPTI?? received a telephone call from German Chancellor Ms Angela Merkel ?? pic.twitter.com/loXxS8vvTj
— PTI (@PTIofficial) August 18, 2021
آفیشل ٹویٹس پرمیمز بنانے والے صارفین میں کچھ نے لطف اندوز ہونے کو مدنظررکھا تو بعض کی میمز اس حوالے سے بھی تھیں کہ تمام رہنما ایک طرف لیکن امریکی صدر جوبائیڈن نے تاحال وزیراعظم کو کال نہیں کی۔
انگلینڈ سے بھی کال آ گی ?? pic.twitter.com/cxnRenBDNW
— Nadeem Ajmal (@Nadeem92174949) August 18, 2021
— Karel (@Karel58673420) August 18, 2021
کہیں وزیراعظم سے معروف کردار مسٹربین کی بات کروادی گئی تو کسی نے میم بنائی کہ عمران خان کی درخواست کے باوجود امریکی صدر کا جواب 'ہرگز نہیں ' تھا۔
— Who cares (@WhoCares9123) August 18, 2021
? (via @hyzaidi ) pic.twitter.com/hgjwMHwCXF
— farid alvie (@faridalvie) August 18, 2021
— Ailia Zehra (@AiliaZehra) August 18, 2021
پی ٹی آئی کے ٹوئٹرہینڈل پر ان ٹویٹس میں میمز کے علاوہ دلچسپ تبصروں کی بھی بھرمار دیکھنے میں آئی۔
اس سے قبل 13 اگست کو غیرملکی صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ واقعی میں امریکی صدرجو بائیڈن کی فون کال کا انتظارنہیں کررہے تھے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرزکے نمائندہ کی جانب سے کیے جانے والے سوال میں ان کا کہنا تھا کہ ' میں سُنتا رہتا ہوں کہ صدر بائیڈن نے مجھے کال نہیں کی۔ یہ ان کا مسئلہ ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں کسی فون کال کاانتظار کررہا ہوں' ۔